Posts

Showing posts from August, 2022

پرویز الٰہی نے دو بار آرمی چیف کو فون کیا اور پوچھا (ن) لیگ کیساتھ جائوں یا پی ٹی آئی کیساتھ؟جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیاکہ ۔۔۔

Image
style="text-align: left;"> اسلام سیسینئرنئر صحافی جاوید چوہدری اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔میں نے سالک حسین سے پوچھا ’’چودھری پرویز الٰہی کو جب آسانی کے ساتھ وزارت اعلیٰ مل رہی تھی‘ یہ خوش بھی تھے تو پھر انہیں بنی گالا جانے اور اپنا وعدہ توڑنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘ یہ ہنس کر بولے ’’یہ ہمارے لیے بھی حیران کن تھا‘ 28مارچ کے دن بارہ بجے تک تمام معاملات ٹھیک چل رہے تھے‘پرویز صاحب کی گیارہ بجے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات ہوئی‘انہوں نے ڈار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور فیصلہ ہوا شام کو میاں نواز شریف بھی فون کریں گے لیکن پھر مونس الٰہی نے بتایا پی ٹی آئی کا وفد تھوڑی دیر میں آ رہا ہے‘ والد صاحب نے کہا‘ یہ اب کیا لینے آ رہے ہیں؟ پرویز صاحب کا جواب تھا ہن اینا نوں مگروں لان واسطے مل لینے آں (ہم ان سے پیچھا چھڑانے کے لیے مل لیتے ہیں) تھوڑی دیر میںپرویز خٹک‘ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر آ گئے‘ ہم سب ان سے ملے‘ وہاں وجاہت حسین‘ طارق چیمہ‘ مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود تھے‘ طارق چیمہ کی شاہ محمود سے تلخ کلامی ہو گئی‘ چیمہ صاحب نے صاف کہہ دیا‘ میںعمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا‘ خواہ...

مجھے تمہاری ہمدردیوں کی ضرورت نہیں۔۔۔دعا زہرہ کس پر برس پڑی؟

Image
کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا نے اپنے نئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اُنہیں یوٹیوبرز کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے۔حال ہی میں دُعا زہرا اور اُن کے شوہر ظہیر احمد نے یوٹیوب پر میزبان، ایکٹیوسٹ اور ماڈل زنیرا ماہم کو ایک بار پھر انٹرویو دیا ہے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔وائرل ویڈیو کلپ میں دُعا زہرا کویوٹیوبرز کے لیے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ’ساری جھوٹی باتیں کہنا بند کریں‘۔دُعا زہرا نے کہا کہ ’مجھے آپ کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ آپ کو مجھ سے کتنی ہمدردی ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’آپ میرے شوہر کی عزت کریں اور مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں‘۔دُعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھوایا اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے‘۔واضح رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔