یہ 20 دلچسپ حقائق ہیں
1. قطب شمالی کے برفیلے علاقے سے سورج ہر سال 186 دنوں کے لیے مکمل طور پر غائب ہو جاتا ہے۔ 2. نیوزی لینڈ میں بھیڑوں کی تعداد تقریباً 70 ملین ہے جبکہ آبادی صرف 4 ملین ہے۔ 3. ایک ہندوستانی قبیلے میں بیٹے کو اپنے باپ سے لمبا ہونے کی اجازت نہیں ہے، اور اگر ایسا ہو جائے تو بیٹے کو اپنے باپ سے یہ حق پیسوں یا بیلوں کے بدلے خریدنا پڑتا ہے۔ 4. اگر آپ بچھو پر الکوحل ڈال دیں تو وہ شدید غصے میں آکر بار بار اپنے آپ کو ڈنک مارتا ہے اور آخر کار مر جاتا ہے۔ 5. کچھ سال پہلے، کانگو میں ایک فٹبال میچ کے دوران ایک آسمانی بجلی گرنے سے ایک ٹیم کے تمام کھلاڑی ہلاک ہو گئے جبکہ دوسری ٹیم کا کوئی کھلاڑی زخمی نہ ہوا۔ 6. 1894 میں امریکہ میں صرف 4 گاڑیاں تھیں۔ 7. ایک مرغی نے 13 سیکنڈ تک ہوا میں اڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 8. جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں، لیکن بالغ ہونے پر یہ تعداد کم ہو کر 206 رہ جاتی ہے۔ 9. ڈومینیکن جزیرے میں خواتین اور مرد الگ الگ زبانیں بولتے ہیں۔ 10. جب گوریلا اپنی زبان باہر نکالتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بہت غصے میں ہے۔ 11. دنیا کی سب سے کنجوس قوم فرانسیسی ہیں...