Posts

Showing posts from July, 2022

سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن

Image
 پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو الیکشن ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اس سے قبل حمزہ شہباز نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے انکے عہدے کا حلف...

بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل،مسلسل6دن بارشیں ہی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں گرمی کی جاری لہر شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ 19 مئی جمعرات (رات) ملککے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ اس نئے موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامر، ہنزہ اور سکردو) میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان اور بھارت میں ہیٹ ویو کا امکان100 گنا زیادہ ...