تربیلا ڈیم کی جھیل میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جمع ہونے والی ریت اور مٹی، Silt
تربیلا ڈیم کی جھیل میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جمع ہونے والی ریت اور مٹی، یعنی Silt، نے دربند کے قریب ایک بڑے سلٹ ڈیلٹا کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ سلٹ ڈیلٹا مسلسل تربیلا ڈیم کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت ڈیم کی ٹنلز سے اس کا فاصلہ تقریباً 6 کلومیٹر رہ گیا ہے۔ یہ صورتحال انتہائی حساس اور فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ اگر اس سلٹ ڈیلٹا کا کوئی بڑا حصہ اچانک ٹوٹ کر تیزی سے آگے بڑھتا ہے تو اس کے نتیجے میں تربیلا پاور ہاؤس کی ٹنلز متاثر یا بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے، جس سے ملک کو بجلی اور آبپاشی کے حوالے سے شدید اور طویل مدتی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تربیلا ڈیم پاکستان کا ایک اہم ترین آبی ذخیرہ اور پن بجلی کا بڑا ذریعہ ہے۔ اسے ملکی معیشت اور زرعی نظام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ تربیلا ریزروائر تقریباً 97 کلومیٹر طویل، اوسطاً 2 کلومیٹر چوڑا اور بعض مقامات پر انتہائی گہرا ہے۔ اس وسیع ذخیرے میں دریائے سندھ کے ذریعے ہر سال بڑی مقدار میں مٹی اور ریت داخل ہوتی رہی ہے۔ واپڈا کی مختلف مطالعات میں بھی سلٹ کے مسلسل جمع ہونے اور اس کے نتیجے میں تربیلا ریزروائر ...