کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں
(کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں) آپ نے یہ منقولہ تو بچپن سے سنا ہوگا مگر اسکے پیچھے کی داستان کا نہیں پتا ہوگا ۔ کھڑک سنگھ پٹیالہ کے مہاراجہ کے ماموں تھے، پٹیالہ کے سب سے بااثر بڑے جاگیردار اور گاؤں کے پنچایتی سرپنچ بھی تھے، ایک دن معملات سے تنگ آکر بھانجے کے پاس پہنچے اور کہا کہ شہر کے سیشن جج کی کرسی خالی ہے مجھے جج لگوا دے، (ان دنوں کسی بھی سیشن جج کے آڈر انگریز وائسراۓ کرتے تھے) بھانجے سے چھٹی لکھوا کر کھڑک سنگھ وائسرائے کے پاس جاپہنچے، وائسرائے نے خط پڑھا وائسرائے۔ نام؟ کھڑک سنگھ' وائسرائے۔ تعلیم؟ کھڑک سنگھ۔ "تسی مینو جج لانا ہے یا سکول ماسٹر؟" وائسرائے ہنستے ہوئے 'سردار جی میرا مطلب قانون کی کوئی تعلیم بھی حاصل کی ہے یا نہیں اچھے برے کی پہچان کیسے کرو گے'؟ کھڑک سنگھ نے موچھوں کو تاؤ دیا اور بولے " بس اتنی سی بات بھلا اتنے سے کام کے لیے گدھوں کی طرح کتابوں کا بوجھ کیوں اٹھاؤ میں سالوں سے پنچائت کے فیصلے کرتا آرہا ہوں ایک نظر میں بھلے چنگے کی تمیز کرلیتا ہوں" وائسرائے نے سوچا کہ بھلا کون مہاراجہ سے الجھے جن نے سفارش کی ہے وہ جانے اور اس ک...