آخر کار بجلی کے بلوں ، 8 قسم کے ٹیکسوں، اور نان پروٹیکڈڈ والے ظلم سے تنگ آ کر ہم نے پچھلے ماہ سولر سسٹم انسٹال کرالیا ۔ یہی سوچا کہ ایک بار کا کڑوا گھونٹ، سالہا سال کے خرچے اور بلوں کے جھٹکے سے بچا لیتا ہے ۔ اگر چہ ہماری فیملی چھوٹی ہے اور میٹر بھی دو ہیں ، پچھلے سال گھر کے 5 سیلنگ فین بھی انورٹر لگوا لیے تھے بل تو کم ہوا ، مگر گرمی میں مسلسل اے سی چلانا ، پہاڑ جیسے بل کو آواز دینے کے مترادف تھا ۔ دو ماہ پہلے چھوٹی گاڑی فروخت کرکے فیصلہ کیا کہ رقم سے بینک والوں کو پالنے کی بجائے گھر سولر سسٹم پر منتقل کردیں۔۔ اور پھر کردیا ۔ اب الحمدللہ سکون ہے ۔ صبح 7 سے شام 5 تک سارا لوڈ سولر پر چلتا ہے ۔ ہمارے دو AC ہیں ، 9 سے چار تک دونوں چل جاتے ہیں, بشرطیکہ اس وقت کوئی اور بھاری مشینری نہ چلے ۔ فی الحال ایک اے سی ہی چلاتے ہیں کیونکہ بغیر بیٹری کے زیادہ لوڈ پر ٹرپ کرکے واپڈا سے بجلی لینے لگتا ہے ۔ اسی وجہ سے صبح 8 بجے واپڈا کا مین سوئچ آف کردیتے تاکہ صرف سولر استعمال ہو . ( جگاڑ ) شام 6 سے دس سولر پر چارج شدہ ...