شاہین شاہ آفریدی دنیا کا نمبر 1 باؤلر بن سکتاہے اگر, عبدالرزاق نے شاندار مشورہ دے دیا…

 پاکستان کے مایہ ناز اور لیجنڈری آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا, کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا بہترین باؤلر بن سکتا ہے اگر وہ یہ ایک کام کرلے,عبدالرزاق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز آل راؤنڈر رہے ہیں,انہوں نے تن تنہا پاکستان کو کئی میچز میں کامیابیاں دلوائی ہیں. عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شاھین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کا سرمایہ ہیں, انہیں اپنی باولنگ کے اوپر مزید فوکس کرنے کی ضرورت ہے,تفصیلات کے لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے, کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت زبردست فارم میں نظر آتے ہیں,اگر وہ بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں اٹیک کریں یا اٹیکنگ باولنگ کرے تو وہ مزید شکار کر سکتے ہیں, ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی بھی میچ میں شروع سے ہی دفاعی باولنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں,تو کبھی بھی آپ زیادہ وکٹیں نہیں لے سکتے, اسلئے میرا شاہین شاہ آفریدی کو یہی مشورہ ہے کہ وہ اٹیکنگ باولنگ کریں اور بیٹسمین کو شروع سے دباؤ میں لانے کی کوشش کریں.اور میں دیکھ رہا ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی میں دنیا کا بہترین باؤلر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی اور باؤلر فارم میں نظر نہیں آتا, پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے اس چیز کے اوپر فوکس کرنا چاہئے, انہیں کم از کم دو سے تین باؤلر تیار کرنے چاہیے, یاد رہے کہ شاھین شاہ آفریدی نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں اور اب پاکستان سپر لیگ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا, پاکستان سپر لیگ میں شاھین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں.

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"