کس کے پاس کتنا مال ، ایف بی آر نے 10 کروڑ پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرلیں

 

ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا اورحکومت نے فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا ، منظوری دی گئی ہے کہ ان تفصیلات کی بنیاد پر ملک میں نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گیفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تقریباً 10کرور پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرلی ہیں ، جو کہ نادرا اور دیگر ڈیٹا بیس سے علیحدہ ہے، ان معلومات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کا رہن سہن کیسا ہے اور ان کے پاس کتنی گاڑیاں ، جائیداد اور پیسہ موجود ہے ، جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے اورحکومت نے فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا ہے اور منظوری دی ہے کہ ان تفصیلات کی بنیاد پر ملک میں نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گی ، یہ انکشاف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کیا۔<script type='text/javascript' src='//p418186.clksite.com/adServe/banners?tid=418186_820248_3&type=floating_banner&size=6&side=right&position=top

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل ہونے والے ڈیٹا سے یہ شہریوں کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات کی معلومات حاصل کی گئی ہیں ، جس میں ان شہریوں کے زیر استعمال گاڑی ، موٹر سائیکل ، ٹیلی فون ، ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی شامل ہیںانہوں نے بتایا کہ ان تفصیلات کی روشنی مین ایف بی آر کی طرف سے ملک میں ایک نئی ٹیکس مہم شروع کی جائے گی جس میں ان شہریوں کو ہدایت کی جائے گی اپنے اثاثوں کے حساب سے ٹیکس جمع کروایا جائے، اگر رضاکارانہ طور پر ان لوگوں کی طرف سے ٹیکس نہ دیا گیا تو دوسرے مرحلے میں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کی جائے گی ۔

سمیع ابراہیم کے مطابق اس وقت پاکستان کی ٹیکس نیٹ مین صرف 27 لاکھ افراد شامل ہیں، جن میں سے 10 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ان کی اتنی آمدنی نہیں کہ وہ ٹیکس دیں، جس کا مطلب پورے ملک میں صرف17 لاکھ ایسے ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں جن کے پیسے پر پورا پاکستان چلتا ہے، جب کہ پاکستان میں موجود ڈیڑھ لاکھ کمپنیوں میں سے صرف 45 ہزار ایسی ہیں جو ٹیکس دیتی ہیں، باقی کمپنیوں کا موقف ہے کہ ان کی پانچ لاکھ روپے سے کم کی آمدنی ہے، اس لیے وہ بھی ٹیکس جمع نہیں کرواتیں۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"