دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر تعلیمی ادارہ بند کرنے کا اعلان


 لاہور (لاہور نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں جس تعلیمی ادارے سے دو کیسز رپورٹ ہوں گے اس ادارے کو بند کردیا جائے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ان کا بتانا تھا کہ پیر کو بین صوبائی وزراء کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قبل از وقت چھٹیاں اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ بچوں کی پڑھائی پر کوئی اثر نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیے ہوئے ہے، جس بھی ادارے میں دو کورونا کیسز سامنے آتے ہیں اسے بند کر دیا جاتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"