مثال قائم کردی, مچھلی فروخت کرنے والے نے اپنا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈ کرواکر
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے نوجوان نے چھوٹا کاروبار فیڈرل بورڈ
آف ریونیو میں رجسٹرڈ کرکے وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو بڑھایا ہے۔شاہد عرف سی فوڈ بابو نے اپنے کاروبار کو باقاعدہ طور پر ایف بی آر سے رجسٹرڈ کروایا ہے بلکہ اس کا این ٹی این نمبر بھی شاہد کے پاس اور ان کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جائے گا۔ٹھیلے پر سی فوڈز فروخت کرنے والے نوجوان نے اپنا کاروبار ایفبی آر میں رجسٹرڈ کروایا تاکہ اس کے چھوٹے سے کاروبار سے حکومت کو بھی فائدہ ہو اور ملک کی معیشت میں اس کا حصہ شامل ہو۔شاہد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سے رجسٹرڈ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ ملکی خزانے کو فائدہ پہنچے۔

Comments
Post a Comment