پاکستان نے صرف ایک منٹ میں پھیپھڑوں میں کورونا کی تشخیص کا آلہ تیار کرلیاپاکستانی ماہرین کی بڑی کامیابی


 سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے بتایا ہے کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے ، یہ ڈیوائس بہت جلد پورے پاکستان مین دستیاب ہوگی ، پاکستان یہ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو بھی فراہم کرے گا ، کیوں کہ کوو ریڈ میڈیکل دیوائس اس وقت دنیا کے صرف چند ممالک کے پاس ہے ، اس کی مدد سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے پاکستانی ماہرین صحت نے مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے علاج کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے کیوں کہ پاکستانی ماہرین صحت ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کی مدد سے کرونا مریضوں کی حالت سنبھل گئی ، تیار کردہ دوا کے پری کلینیکل اور کلینکل ٹرائل کے دوران حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔

بتایا گیا ہے کہ کلینکل ٹرائل میں دوا کی حیران کن کامیابی دیکھنے میں آئی کیوں کہ اس دوا کے استعمال سے 95 فیصد بزرگ کرونا مریض وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے صحتیاب ہوگئے جب کہ جو کرونا مریض وینٹی لیٹر پر موجود تھے، ان کی 60 فیصد تعداد کی حالت اس دوا کے استعمال سے سنبھل گئی ، امکان ہے کہ رواں ماہ کے دوران ہی دوا کی تیاری اور دستیابی کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"