شہبازشریف اورنوازشریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ دوسری جانب پشاور میں موجود مریم نواز اور جیل میں قیدشہبازشریف اور حمزہ شہبازکو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"