وسیم اکرم نے دور حاضر کے کس پاکستانی باولر کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کردی

 قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

۔ ان کا کہنا ہے کہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ جوڑی بنانے کا پی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سےپی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مجھے بھی پوچھا گیا ہے تو مجھے عمران خان، وقار یونس، شعیب اختر اور عبدالرزاق سمیت کئی بولروں کے ساتھ بولنگ کا موقع ملا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ میری جوڑی بہت اچھی رہی، وقار یونس اس وقت دنیا کے بہترین بولر تھے۔ سابق کپتان نے ماضی کے بولروں میں سے جوڑی بنانے کے لیے فضل محمود اور سرفراز نواز کا انتخاب کیا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی کے بولروں میں سے فضل محمود اور سرفراز نواز کے ساتھ جوڑی بنانا چاہوں گا، سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ ایجاد کی جب کہ فضل محمود کے لیگ کٹر کا کوئی جواب نہیں تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے مستقبل کے بولروں کے بارے میں پوچھا جائے گا تو میں نسیم شاہ کے ساتھ پرآف بنانا چاہوں گا،نسیم شاہ ابھی بچہ ہے لیکن بہت تیز ہے، اس کی اسپیڈ 150 سے بھی زائد ہے، ابھی اس نے مزید تیز بولر بننا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"