محکمہ موسمیات کی پیشگوئی موسم کے تیور بگڑنے لگے بارش اور برفباری ،

 گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ کالام03 اور دیر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جب کہ کالام میں01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی06، پاراچنار منفی 05 ،گوپس، کالام منفی03 ، استورمنفی 01 اور اسکردو میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار(رات) سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔بارش اور برفباری کے متوقع علاقےپیر سے بدھ کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش او رپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔پیر سے منگل کے دوران بنوں ، کوہاٹ ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کرم ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، بھکر ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"