تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومتیں جلسے جلوس سے نہیں جاتیں صرف تیسری طاقت ہی اُنہیں گراتی ہے لیکن ن لیگ نے تو تیسری طاقت کے ساتھ بھی ٹکر لی ہے کیوں کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ملکی سیاست کو تصادم کی طرف لے کر جارہی ہیں
لیکن ان کا منصوبہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ، اپوزیشن جماعتوں کو بھی سوچنا چاہیئے کہمسلم لیگ ن کے بیانیے میں پی ڈی ایم کامفاد نہیں ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ استعفے دینے کا ایٹم بم چلانے کا فیصلہ ن لیگاکیلے اپنے طور پر کیسے کر سکتی ہے؟ جس بھی سیاسی جماعت کو زیادہ شوق ہے تو وہ اپنے استعفے جمع کروائے لیکن میری ذاتی رائے میں پیپلزپارٹی کو استعفوں کی حد تک نہیں جانا چاہیئے۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سب فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی ، قیادت نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک ہروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی مرکزی قیادت نے ابھی تک کسی کو بھی استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب استعفوں کا فیصلہ کیا تو سب دیں گے اورڈیمو کریٹک موومنٹ کے فیصلوں پر پیپلزپارٹی بھی عمل کرے گی ، استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات کرانا کوئی آسان بات نہیں ہوگی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت کے 2 پہیے ہوتے ہیں حکومت اور حزب اختلاف لیکن عمران خان اور حکومت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ تنہا کرلیں گے ، یہی وجہ ہے کہ ایک طرف تو پی ڈی ایم تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے لیکن دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف ایک طرف اکیلے کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر بیٹسمین سے گیند لگنے کی صورت میں کیا سوال پوچھتا ہے آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کی بیٹسمین کو سر پر گیند لگی، اور وہ کھڑا رہا اس کے باوجود باہر سے ڈاکٹر دوڑتا ہوا آیا اور بیٹسمین سے سوال جواب کرنے لگا اسے عجیب حرکتیں خروانے لگا تو میں بتاتا ہوں کہ وہ کیسے ٹیسٹ کرتا ہے کہ بیٹسمین کا ذہنی توازن خراب تو نہیں ہو گیا پہلا مرحلہ: "آنکھوں کا جادو" (The Gaze Test) ڈاکٹر سب سے پہلے بیٹسمین کی آنکھوں میں جھانکتا ہے۔ وہ اپنی انگلی یا پین بیٹسمین کی آنکھوں کے سامنے دائیں بائیں گھماتا ہے اور کہتا ہے: "صرف آنکھوں سے اس کا پیچھا کرو، سر نہیں ہلانا!" مقصد: اگر کھلاڑی کی آنکھیں انگلی کے ساتھ جھٹکے کھا رہی ہوں یا وہ فوکس نہ کر پا رہا ہو، تو یہ دماغی چوٹ کی پہلی علامت ہے۔ 2. دوسرا مرحلہ: "یادداشت کا امتحان" (The Memory Game) یہ سب سے دلچسپ حصہ ہے۔ ڈاکٹر بیٹسمین سے ایسے سوال پوچھتا ہے جو اسے معلوم ہونے چاہئیں، لیکن چوٹ کی صورت میں وہ بھول سکتا ہے۔ ڈاکٹر کے سوالات کچھ یوں ہوتے ہیں: "ابھی کون سا اوور چل رہا ہے؟" "آپ نے پچھلی گیند پر کتنے رنز بنائے تھے؟" ...
حکومت نے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے اور اس کی جگہ نیٹ بلنگ پالیسی نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نیپرا (NEPRA) نے باضابطہ طور پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کیا تھی؟ نیٹ میٹرنگ کے تحت اگر کسی گھر یا دکان پر سولر سسٹم لگا ہو تو: دن کے وقت سولر سے بننے والی اضافی بجلی واپس گرڈ میں چلی جاتی تھی رات یا ضرورت کے وقت صارف وہی یونٹس گرڈ سے لے لیتا تھا امپورٹ (لی گئی) اور ایکسپورٹ (دی گئی) بجلی ایک ہی ریٹ پر ایڈجسٹ ہو جاتی تھی نتیجتاً بہت سے صارفین کے بجلی کے بل زیرو یا بہت کم آتے تھے اسی وجہ سے لاکھوں صارفین نے سولر سسٹم لگوایا اور اربوں روپے کا ریلیف ملا۔ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کیوں ختم کی؟ حکومت اور پاور سیکٹر کے مطابق: نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے بجلی کمپنیوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا گرڈ اور سسٹم کے اخراجات پورے نہیں ہو پا رہے تھے اس لیے حکومت نے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا نیا نظام: نیٹ بلنگ کیا ہے؟ اب نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں: گرڈ سے لی...
سعودی عرب کا ایک دور افتادہ گاﺅں ”لینہ“ عہد قبل از تاریخ کے کئی عجائبات پر مشتمل ہے۔ یہاں حضرت سلیمان علیہ السلام کے لشکر کیلئے جنات کے کھودے ہوئے 300 کنوئیں بھی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اگرچہ ناکارہ ہو چکے ہیں، مگر 20 کنوﺅں سے اب بھی لوگ میٹھا پانی حاصل کرتے ہیں۔ جنات نے یہ کنوئیں زمین کے بجائے سخت ترین چٹانوں کو توڑ کر بنائے تھے، جس پر اب بھی ماہرین حیران ہیں۔ ان عجائبات کو دیکھنے کیلئے دور دور سے سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ تاریخی گاﺅں ”لینہ“ مملکت کے شمالی شہر رفحا سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ قدیم علاقہ اسٹرٹیجک اہمیت کے ساتھ متعدد آثار قدیمہ کی وجہ سے ملک بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ یہاں ایک قدیم قلعہ بھی ہے۔ پرانے زمانے میں بیت المقدس اور یمن کے مابین پیدل سفر کا مشہور راستہ اسی گاﺅں سے گزرتا تھا۔ عدن سے عراق جانے والا ملکہ زبیدہ کی بنائی ہوئی مشہور سڑک ”درب زبیدہ“ بھی یہیں سے ہو کر جاتی تھی۔ اب بھی سیر و تفریح کے شائقین بڑی تعداد میں اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی محقق حمد الجاسر کا کہنا ہے کہ یہ قدیم گاﺅں میں حضرت سلیمان علیہ ا...
Comments
Post a Comment