سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن


 پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی

میں وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو الیکشن ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اس سے قبل حمزہ شہباز نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"