Weather updates
موسم اپڈیٹ: مون سون کے آخری سپیل کی آمد مختصر جائزہ: 14 تا 21 ستمبر مون سون 2023 کے آخری سپیل کی آمد متوقع ہے۔ اس سپیل میں مختلف علاقوں میں آندھی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ 14 تا 21 ستمبر: بالائی پنجاب وسطی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر میں 2 سے 3 اچھی بارشوں کا امکان 16 تا 21 ستمبر: وسطی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا میں 1 یا 2 اچھی بارشیں ہونے کا امکان 18 تا 21 ستمبر: جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولنگر، چشتیاں، حاصلپور، فورٹ عباس، خانیوال، ملتان، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، فورٹ منرو، مظفرگڑھ اور شمالی بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بارکھان، لورالائی، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں اس دوران 1 اچھی بارش ہو سکتی ہے۔ باقی 19 اور 20 ستمبر ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سندھ کے کچھ جنوبی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جس حوالے سے وقت کے ساتھ ساتھ آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ موسم سرما 2023-2024 کی بات کی جائے تو دنیا کے مشہور و معروف موسمی ماڈل ECMWF نے پاکستان میں سردیوں کے سیزن میں ایلنینو فیکٹر کے peak پر ہونے جبکہ دوسرے موسمی فیکٹرز بھی اس سال نومبر 2023 تا مارچ 2024 تک نارمل سے کہیں زیادہ بارشوں اور برفباری کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ELNINO فیکٹر کے ہوتے ہوئے اس سال مون سون بارشوں کی نارمل سے کہیں کم بارشوں کی پیشگوئی تھی جوکہ الحمد للہ صحیح ثابت ہوئی، جبکہ سردیوں کا سیزن اس سال انتہائی خوشگوار بارشیں و برفباری زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ سردی بھی زیادہ اور طویل رہنے کی امید کی جا رہی ہے باقی وقت کے ساتھ ساتھ آپکو آگاہ کرتا رہوں گا۔ مون سون کی آخری متوقع سپیل بارے باقی حتمی رپورٹ بھی بہت جلد ان شاءاللہ>

Comments
Post a Comment