‏موسم: مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل، مزید بارشیں اور ژالہ باری پہاڑوں پر برفباری کے امکانات! پیش گوئی کے عین مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے داخل ہوتا ہوا پنجاب کی جانب اپنا راستہ اختیار کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے، جو آ ئندہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں پنجاب کے جنوبی علاقوں پنجاب کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کہیں کہیں ژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے، دوسری جانب صوبہ خیبر پختون خواں کے تقریبا 70 سے 80 فیصد علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان کے شمال مغربی شمال مشرقی علاقوں، وسطی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور چند ایک مقامات پر آندھی اور ژالہ باری کے امکانات بن سکتے ہیں صوبہ سندھ کے مغربی علاقوں کچھ شمالی علاقوں میں بھی چند ایک مقامات پر بارشوں کے امکانات بن سکتے ہیں کہیں کہیں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کہیں کہیں مغربی ہواؤں کے زیر اثر بادل بننے کے سبب بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کے امکانات بن سکتے ہیں. بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے پاکستانی ساحلی علاقوں کی طرف آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں سمندری طوفان یمن اور عمان کے ساحلی علاقوں سے آئندہ آنے والے دو روز کے دوران ٹکرا سکتا ہے۔۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"