موسم تازہ ترین: ⛈️⛈️⛈️ کل بروز ہفتہ 21 اکتوبر کے روز ایک کمزور مغربی ہواؤں یا ٹرف کی بدولت ملک کے کچھ محدود علاقوں وسطی جنوبی پنجاب شمالی بلوچستان کچھ جنوبی خیبرپختونتخوا میں بارش کا امکان ان علاقوں میں کوہلو، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، رکنی، ژوب، تونسہ، فورٹ منرو، لیہ ، بھکر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان ، جامپور ،فاضلپور، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال، لودھراں، میلسی، وہاڑی، حاصلپور ،بہاولپور ، رحیم یار خان، خانپور ،ظاہرپیر ، اوچشریف، فورٹ عباس، یزمان منڈی، دنیاپور ، بہاولنگر ، پاکپتن، میاں چنوں، چشتیاں، دیپالپور، پیرمحل ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ ، کمالیہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، جھنگ ، نورپورتھل، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، چونیاں ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، سرگودھا، بھلوال، ننکانہ صاحب، مریدکے، پتوکی اور پھالیہ، لاہور سمیت کچھ بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، کلرسیداں، پنڈی گھیب ، میانوالی، تلاگنگ، خوشاب ، خیبرپختونتخوا کے جنوبی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، وانا ، ٹانک ، بنوں، پاڑاچنار ، لکی مروت، کرک، کوہاٹ، پشاور ، ہریپور آزادکشمیر کے علاقوں راولاکوٹ، بھمبر ، ڈڈیال، میرپور اور کوٹلی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز گرد آلود 60km/h کی رفتار سے ہوائیں چلنےکے ساتھ کہیں ہلکی کہیں درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کا امکان۔۔۔۔ یہ سپیل کل کے دن تک محدود ہوگا۔۔۔
بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained
ڈاکٹر بیٹسمین سے گیند لگنے کی صورت میں کیا سوال پوچھتا ہے آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کی بیٹسمین کو سر پر گیند لگی، اور وہ کھڑا رہا اس کے باوجود باہر سے ڈاکٹر دوڑتا ہوا آیا اور بیٹسمین سے سوال جواب کرنے لگا اسے عجیب حرکتیں خروانے لگا تو میں بتاتا ہوں کہ وہ کیسے ٹیسٹ کرتا ہے کہ بیٹسمین کا ذہنی توازن خراب تو نہیں ہو گیا پہلا مرحلہ: "آنکھوں کا جادو" (The Gaze Test) ڈاکٹر سب سے پہلے بیٹسمین کی آنکھوں میں جھانکتا ہے۔ وہ اپنی انگلی یا پین بیٹسمین کی آنکھوں کے سامنے دائیں بائیں گھماتا ہے اور کہتا ہے: "صرف آنکھوں سے اس کا پیچھا کرو، سر نہیں ہلانا!" مقصد: اگر کھلاڑی کی آنکھیں انگلی کے ساتھ جھٹکے کھا رہی ہوں یا وہ فوکس نہ کر پا رہا ہو، تو یہ دماغی چوٹ کی پہلی علامت ہے۔ 2. دوسرا مرحلہ: "یادداشت کا امتحان" (The Memory Game) یہ سب سے دلچسپ حصہ ہے۔ ڈاکٹر بیٹسمین سے ایسے سوال پوچھتا ہے جو اسے معلوم ہونے چاہئیں، لیکن چوٹ کی صورت میں وہ بھول سکتا ہے۔ ڈاکٹر کے سوالات کچھ یوں ہوتے ہیں: "ابھی کون سا اوور چل رہا ہے؟" "آپ نے پچھلی گیند پر کتنے رنز بنائے تھے؟" ...

Comments
Post a Comment