ٹیکسالی گیٹ
بالآخر ہمیں ٹیکسالی گیٹ دستیاب ہو
چکی ہے۔😍 میں نے اس فلم کا بہت انتظار کیا۔لیکن دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔وہ جسے کہتے ہیں نا ایک پیور چیز کا سامنے آنا۔۔۔اور اسے دیکھ کر دل کا پیٹ بھر کر خوش ہو جانا۔۔۔ یہ بالکل ویسے ہی تھا۔۔ ٹیکسالی گیٹ نسلی،جنسی اور معاشی امتیاز کے گرد گھومتی ہوئی ایک کہانی ہے۔۔جسکے سب کردار اپنے اصل لیکن مکروہ ،مجروع اور متنازع چہروں کیساتھ ایک گھٹن زدہ معاشرے میں جی جانے والی تلخ زندگی کی المناک سچائیاں بولتے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ سنجے لیلا بنسالی کی مشہور زمانہ سیریز ہیرا منڈی کی چھ اقساط میں ہم نے نجانے کتنی ہی ادکاراؤں کو طوائف کے روپ میں دیکھا۔جو اپنے فن میں ہر لحاظ سے طاق تھیں لیکن ہم ہیرا منڈی کی خاک کو بھی نہیں پا سکے۔۔۔۔ جبکہ ٹیکسالی گیٹ میں عائشہ عمر نے صرف چند ہی سینز میں سمجھا دیا۔۔۔۔ایک طوائف یعنی طرح طرح کے آزاد مردوں کی برتائی ہوئی جسم فروشی پہ مجبور ایک عورت کیسی درحقیقت کیسی ہو جاتی ہے۔ اسکا لہجہ کیسا ہوتا ہے۔۔۔ اسکی باتوں میں جہاں مضحکہ اور عریانی ہوتی ہے۔ وہیں قبروں میں اتار دینے والی گہرائی بھی۔۔۔ تنک کر بات کرتی ہے تو سمجھ لو کرارا سا تھپڑ ہی مار دیا۔۔۔ نظر بھر کر دیکھتی ہے لگتا ہے بھرے بازار میں کپڑے ہی اتار دیگی۔۔۔۔ فلم میں ننگ پن بھی ہے۔۔ مزاح بھی۔۔۔تلخی اور سچائی بھی۔۔۔۔ لیکن جو ایک ٹویسٹ ہے نا۔۔۔۔وہ چس کروا دیتا ہے۔۔۔ اسکے لیے تو آپکو فلم ہی دیکھنی پڑے گی کیونکہ میرا سپائلر دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔لیکن یاد رکھو،،،، کبھی کسی عورت کو اس مقام پر مت لیکر آؤ جہاں پہ ایک ہی راستہ بچتا ہو جو کوٹھے کیطرف جاتا ہو۔ اگر اس نے وہ کوٹھا سنبھال لیا تو پھر تمہیں تباہ ہونے سے کوئی
بھینہیںروکسکتا۔۔۔ ی /

Comments
Post a Comment