نیوز الرٹ

 


تاریخ: 21 اگست 2025


پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعداد کے باعث متعدد گاڑیوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ 


اس ضمن میں 41اپ اور 42ڈاؤن قراقرم ایکسپریس کو مورخہ 21 اگست 2025 کو معطل کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو 33/34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس اور 15اپ/16ڈاؤن کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔


 اسی طرح 43 اپ اور 44ڈاؤن ایکسپریس کو مورخہ 21 اگست تا 25 اگست 2025 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مسافروں کو دیگر گاڑیوں بشمول 5اپ/6ڈاؤن  گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔


 اس کے علاوہ 19اپ اور 20ڈاؤن خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مورخہ 23 اگست 2025 کو معطل رکھا جائے گا۔


مسافر حضرات مزید معلومات اور سہولت کے لیے کراچی  اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"