کلاشنکوف رائفل: ایجاد سے پچھتاوے تک کی داستان
میخائیل کلاشنکوف روسی فوج کے انجینیئر تھے، جنہوں نے 1947 میں مشہور زمانہ AK-47 رائفل بنائی۔ یہ بندوق اتنی طاقتور اور قابلِ بھروسہ نکلی کہ دنیا بھر میں سو ملین سے زیادہ تعداد میں پھیل گئی۔
لیکن اپنی زندگی کے آخری برسوں میں کلاشنکوف اکثر کہا کرتے تھے:
"کاش میں بندوق کے بجائے گھاس کاٹنے والی مشین بناتا۔"
ان کا مقصد اپنے وطن کا دفاع تھا، مگر یہ ہتھیار دہشت گردوں، باغیوں اور جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں جا پہنچا۔ لاکھوں بے گناہ انسان اسی ایجاد سے مارے گئے۔
مرنے سے کچھ عرصہ پہلے کلاشنکوف نے لکھا کہ وہ اپنی ایجاد کے باعث ہمیشہ روحانی درد محسوس کرتے رہے۔
اصل حقیقت یہ ہے کہ بندوق خود کسی کو نہیں مارتی، بلکہ انسان انسان کو مارتا ہے۔ غلط استعمال ہمیشہ انسان کے لالچ، حسد اور شیطانی خواہشات کی وجہ سے ہوتا ہے۔
#کلاشنکوف #AK47 #میخائیل_کلاشنکوف #تاریخ #انسانیت
DDDDD


Comments
Post a Comment