نشتر 2 کو کس لئے بنایا گیا تھا

 

نشتر 2 کو کس لئے بنایا گیا تھا؟؟؟ تاکہ نشتر 1 پر مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے؟؟؟ کیا ایسا ہوا؟؟؟نہیں تو کیوں؟؟؟ 

کسی بھی ٹیچنگ ہسپتال کا سب سے اہم شعبہ انتہائی نگہداشت کا ہوتا ہے جسے آپ اور ہم آئی سی یو کے نام سے جانتے ہیں 

کیا آپ جانتے ہیں اربوں روپئے سے تیار ہونے والے نشتر 2 میں 60 بستروں پر مشتمل آئی سی یو بند پڑا ہے؟؟؟ نشتر 2 میں دوران سرجری یا علاج اگر مریض کی حالت بگڑ جائے اور اسے فوری آئی سی یو منتقل کرنا ہو تو اس مریض کو پچیس سے تیس کلو میٹر دور نشتر 1 ریفر کر دیا جاتا ہے ؟؟؟ 

لیکن یہ کیا نشتر 2 کو تو اسلئے بنایا گیا تھا کہ نشتر 1 کا بوجھ کم ہو؟؟؟ اب نشتر 1 میں زیر علاج مریضوں کو ہی کئی کئی روز آئی سی یو میں داخلہ نہیں ملتا تو نشتر 2 سے اتنا لمبا سفر طے کر کے آنے والے مریض کو کیسے نشتر 1 کے آئی سی یو میں جگہ ملے گی؟؟؟؟ 

چلیں اب چلتے ہیں اصل مسئلے کی جانب...نشتر 2 کا آئی سی یو آخر غیر فعال کیوں ہے؟؟؟ اس کی وجہ ہے انیستھیزیا ڈاکٹروں کی شدید کمی۔۔۔تربیت یافتہ نرسز ، ٹیکنالوجسٹ اور دیگر عملے کا بھرتی نہ ہونا ۔۔۔


اور ایک بات کیا آپ جانتے ہیں اس وقت نشتر 2 میں آپریشن تھیٹر اسسٹنٹس کو جینی ٹوریل سٹاف کے طور پر بھرتی کر کے ان سے کسی طرح کام لیا جا رہا ہے جن کی تعداد بھی نہایت کم ہے

نشتر 2 میں اس وقت 10 سے 12 انیستھیزیا ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں


اب حیران کن بات یہ ہے کہ یہ جو ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے دورے کرتے ہیں وہ اتنے اہم مسئلے کو نظر انداز کیوں کرتے ہیں ؟؟؟کیونکہ حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دینا ہوتی ہے؟؟؟ ہسپتال انتظامیہ سے لیکر بیوروکریسی مجبوری کا راگ الاپتے ہیں مریض ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں


#Nishtar2

#NishtarHospital

#Multan

#Nishtar2ICU

#HealthCrisis

#PublicHealth

#MultanNews

#NishtarMedicalUniversity

#SouthPunjab

#HealthcareInPakistan

#DoctorShortage

#HospitalIssues

#PatientRights

#GovernmentHospitals

#PakistanHealthSystem

#ملتان


اب آپ نے بھی اس سنجیدہ مسئلے کو شئیر نہیں کرنا کیونکہ اس میں کوئی مصالحہ ایسا نہیں جو آپکو تسکین پہنچائے

یہ آپکا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے لیکن نہ آپ نے خود اپنے حق کیلئے آواز اٹھانی ہے اور نہ ہی جو آواز اٹھائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔۔۔۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"