ABDeVilliers about AsiaCupControversy

 


سابق جنوبی افریقی کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں بھارتی رویے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے، کھیل دنیا بھر میں لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، اس میں نفرت یا سیاسی چالاکیوں کی کوئی جگہ نہیں۔


اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد جو کچھ دیکھنے کو ملا وہ افسوسناک اور مایوس کن تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال نہ صرف کھیل کے حسن کو مجروح کرتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کو بھی ذہنی دباؤ میں ڈال دیتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے جب وہ مناظر دیکھے تو دل سے افسوس ہوا، یہ سب دیکھنے سے نفرت ہے۔


سابق پروٹیز کپتان نے امید ظاہر کی کہ حالات جلد بہتر ہوں گے اور کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ کھیل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر صرف کارکردگی اور جذبہ بولتا ہے اور اسے صرف کھیل کے طور پر ہی منایا جانا چاہیے۔


 #ABDeVilliers #AsiaCupControversy #KeepPoliticsOutOfSports #CricketUnity #Sportsmanship

Comments

Popular posts from this blog

بیٹسمین کے سر پر گیند لگنے کے بعد ڈاکٹر کون سے سوالات پوچھتا ہے؟ | Cricket Concussion Test Explained

حکومت کا بڑا فیصلہ: نیٹ میٹرنگ ختم، نیٹ بلنگ نافذ — سولر صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو گئی

حضرت سليمانؑ کیلئے جنات کے کھودے ہوۓ کنویں۔"